• 29 اپریل, 2024

معزّز شعراء متوجہ ہوں

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو اپنی حفاظت و امان میں رکھے۔ اور اپنے انعامات سے نوازتا رہے۔ آمین

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ پاکستان میں روزنامہ الفضل ربوہ کی بندش کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس اخبار کو لندن سے آن لائن جاری فرما دیا ہے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذالک

جماعت احمدیہ کے اس آرگن میں ایک کالم منظوم کلام کے لئے مخصوص ہے جس میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام، خلفاء عظام اور احمدی شعراء کا کلام بھی شائع ہوتا ہے۔ آپ سے اپنا تازہ کلام جو صرف اور صرف اخبار الفضل آن لائن کے لئے لکھا ہو۔ درج ذیل ای میل پر بھجوانے کی درخواست ہے۔

Info@alfazlonline.org

آپ سے الفضل کی ترقی و ترویج کے لئے جہاں کوشش کرنے کی درخواست ہے وہاں اس کے لئے دُعا کی بھی درخواست ہے۔ یہ اخبار آج دنیا بھر میں اردو پرنٹ میڈیا میں سب سے زیادہ لمبی عمر پانے والا اخبار ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کا علمی و روحانی فیض جاری رکھے اور اس نہر سے بہت سوں کو مستفیض ہونے کی توفیق دے۔ آمین۔ درج ذیل ویب پر جا کر اس کو Download کر کے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے یا اس کی Apps بھی اپنے فونز پر ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ جو یہ ہیں

  • آفیشل ویب سائیٹ

الفضل آن لائن

  • ایپ اینڈرائیڈ فون

https://play.google.com/store/apps/details?id=org.alfazlonline.alfazlonline&hl=en_GB&gl=US

  • ایپ Apple فون

https://apps.apple.com/gb/app/alfazl-online/id1500041209

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ جات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 دسمبر 2021