• 28 اپریل, 2024

جلسے کے دن

پس ان دنوں میں جو جلسے کے دن ہیں جہاں نمازوں اور دعاؤں کی طرف ہمیں توجہ رکھنی چاہیے وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر خالص ہوکر درود بھیجتے رہیں تاکہ اللہ تعالی ہماری دعاؤں کو قبول فرماتے ہوئے ہماری حالتوں کو بدلے اور ہمیں اپنا خالص بندہ بنا لے اپنی زبانیں اللہ تعالی کے ذکر سے تررکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(خطبات مسرور جلد ششم صفحہ 340)

’’حضرت مسیح موعودؑ کے یہ الفاظ کہ اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے، صرف الفاظ ہی نہیں بلکہ آج یہ الفاظ ہر نیا دن طلوع ہونے کے ساتھ حضرت مسیح موعودؑ کے حق میں خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نظارے دکھا رہے ہیں۔ لوگ حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کی دلیل مانگتے ہیں۔ اگر آنکھیں بند نہ ہوں، اگر دل و دماغ پر پردے نہ پڑے ہوں تو آپ علیہ السلام کی صداقت کے لیے یہ جلسوں کے انعقاد جو دنیا کے کونے کونے میں ہو رہے ہیں بہت بڑی دلیل ہے کہ وہ جلسہ جو صرف 123 سال پہلے قادیان کی ایک چھوٹی سی بستی میں منعقد ہواتھا آج دنیا کے تمام براعظموں میں منعقد ہو رہا ہے۔‘‘

(از خطاب حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز برموقع جلسہ سالانہ آسٹریلیا 2013ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

بغیر کسی جائز عذر کے جلسے سے غیر حاضر نہیں رہنا چاہئے