• 7 مئی, 2025

حضرت مسیح موعودؑ کی جلسہ کے لئے سفر کرنے والوں کیلئے خاص دعا

حضرت مسیح موعودؑ نے جلسہ میں شامل ہونے والے خوش نصیبوں کیلئے خاص دعا فرمائی۔
’’ہر یک صاحب جو اس للّٰہی جلسہ کے لئے سفر اختیار کریں خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور ان کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات ان پر آسان کر دیوے اور ان کے ہم وغم دور فرماوے اور ان کی ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ ان کو اٹھاوے جن پر اس کا فضل اور رحم ہے اور تا اختتام سفر ان کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔ اے خدا اے ذوالمجد والعطاء اوررحیم اور مشکل کشا یہ ! تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطاءفرما کہ ہر یک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔ آمین ثم آمین۔‘‘

(مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 342 ایڈیشن 1989ء)

پچھلا پڑھیں

سکاسو ریجن مالی میں جلسہ سیرۃ النبی ؐ کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 دسمبر 2021