پریشانی کے وقت کی عاجزانہ دعا
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ
(جامع ترمذی أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺباب منہ حدیث: 3524)
ترجمہ: اے حی و قیوم خدا! مَیں تیری رحمت کا طلبگار ہوں۔
یہ ہمارے سید ومولیٰ، آقائے دو جہاں، خاتم الانبیاء، خیر البشر، رحمۃ للعالمین، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی پریشانی کے وقت کی عاجزانہ دعا ہے۔ مصیبت، بے چینی و بے قراری کے وقت یہ دعا اکسیر ہے۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کو جب کوئی کام سخت تکلیف وپریشانی میں ڈال دیتا تو آپ یہ دعا پڑھتے: یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیثُ
ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’پھر ایک دعا سکھائی ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی پریشانی ہوتی تھی تو یہ دعا کرتے تھے یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ۔ اے حی و قیوم خدا مَیں تیری رحمت کا طلبگار ہوں۔
(سنن ترمذی کتاب الدعوات۔ باب منہ)
حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ اس دعا کو بہت پڑھا کرو۔‘‘
(خطبات مسرور جلد4 صفحہ:545)
(مرسلہ:مریم رحمٰن)