اختلاف رائے
آج اختلاف، عام بات ہو گئی ہے۔ بات بات میں اختلاف، کوئی حکومت ہو، کوئی ادارہ ہو، کوئی تنظیم ہو، تحریک ہو، جماعت ہو، مسجد ہو، مدرسہ ہو، گھر ہو ہر جگہ دل ٹوٹے ہوئے کینہ وکدورت سے بھرے ہوئے ہیں۔ جو لوگ ذمہ داری پر فائز ہیں، عہدیدار ہیں، سرپرست ہیں ان میں اختلاف برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں اور جو لوگ ان کے ماتحت ہیں ان میں اختلاف کرنے کا سلیقہ نہیں۔
پس ہم سب کو اپنے دائرہ میں رہتے ہوئے اللہ کی خوشنودی کی خاطر اختلاف کرنا چاہئے۔ اور معاشرہ میں صلح صفائی کے لئے اختلاف نہ کرنا ہی بہتر ہے۔
(مرسلہ: محمد عمر تیما پوری، انڈیا)