بیٹے کو ماں کی نصیحت
خوش رہو، آباد رہو ،ہنستے کھیلتے رہو۔ میری بھی اک نصیحت ہے یاد رکھنا۔ ماں کی حقیقت کو یاد رکھنا۔ ماں وہ چیز ہے جس کا بدل نہیں۔ باپ وہ چیز ہے جس کا اصل نہیں۔ بھائی وہ چیز ہے جس کی نقل نہیں۔ بہن وہ چیز ہے جس کی اور شکل نہیں۔ ان سب کو تو ہمیشہ یاد رکھنا، ہر لمحہ ان سب کو تو ہمیشہ شاد رکھنا۔ اک وہ وقت تھا میں تیرا سہارا تھی۔ اب وہ وقت ہے تو میرا سہارا ہے۔
(امی جی کی ڈائری سے ایک ورق : مبارکہ بیگم مرحومہ)
(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)