جنت میں گھر کی ضمانت
قرآن کریم میں منافق کی ایک علامت یہ بھی بتا ئی گئی ہے الَدْالخِصام۔ یعنی جھگڑالو ہوتا ہے۔ لڑنے جھگڑنے کا مزاج انسانی زندگی کو عذاب بنا دیتا ہے۔ دل کے سکون اور دماغ کی یکسوئ کو ختم کر دیتا ہے۔ انسان ایسی آگ میں جلنے لگتا ہے جس میں شعلہ اور دھواں تو نہیں ہوتا۔ مگر اس کے اندرونی امن چین کو جلا کر راکھ کر دیتا ہے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے ، میں اس شخص کو جنت میں ایک گھر کی ضمانت دیتا ہوں جو حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا چھوڑ دے۔
(ابو داؤد)
(مرسلہ: محمد عمر تیما پوری، انڈیا)