لا حاصل منفی سوچ ڈپریشن کا باعث
آنحضرتﷺ کا ارشاد ہے کہ
لَاتَبَاغَضُوْا وَلَاتَحَاسَدُوْا وَلَاتَدَابَرُوْاوَکُوْنُوْا عِبَادَاللّٰہِ اِخْوَانًا
(صحیح بخاری)
ترجمہ: ایک دوسرے کے مقابلے میں بغض نہ رکھو ایک دوسرے کے مقابلے میں حسد نہ کرو ایک دوسرے کے مقابلے میں قطع تعلق نہ کرو اور اے اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔
حدیث شریف میں بیان کی گئیں یہ تمام برائیاں صرف منفی سوچوں کی پیداوار ہوتی ہیں جو انسان کو خود ساختہ جہنم میں دھکیل کر ڈپریشن کا باعث بن جاتی ہیں۔
اسی لیے ماہر نفسیات کہتے ہیں کہ منفی سوچوں سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی آپ کا دشمن نہیں۔ اللہ تعالی کرے کہ ہم سب آنحضرتﷺکی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے مثبت سوچ کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔ آمین
(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)