• 14 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

خاکسار کل اپنی بہن کے ساتھ اس کی ایک واقف جرمن خاتون جن کی عمر لگ بھگ اسی برس کے قریب ہو گی، سے کسی بات کی معلومات حاصل کرنے کے لئے گئی۔ دروازہ پر ہی اس نے حال چال پوچھا اور صحت و سلامتی کی دعا دی اور بہت شکر گزاری سے کہنے لگیں کہ اس عمر میں اس سے زیادہ اور کیا چاہیے ۔یعنی صحت و سلامتی کے علاوہ، پھر ہم نے اسکی ساتھ والی ہمسائی کا جس کا پچھلے ماہ انتقال ہو گیا تھا تعزیت کی۔ جرمن خاتون بڑی محبت لیکن تاسف سے کہنے لگیں کی ہم دونوں ساٹھ (60)سال سے ہمسائیاں تھیں۔ روزانہ صبح ایک دوسرے کا چہرہ دیکھ لیتں تھیں۔ سلام دعا ہوجاتی تھی۔ اس کی اس بات کا میرے پہ بہت ہی خوشگوار اثر ہوا۔ اسلام نے ہمسایوں کے بہت حقوق رکھے ہیں۔ اللہ کرے ہم بھی انکا خیال رکھنے والے ہوں، آمین۔

(مبارکہ شاہین، جرمنی)

پچھلا پڑھیں

نیشنل اجتماع لجنہ اماء اللہ برکینا فاسو

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 فروری 2022