• 29 اپریل, 2024

الفضل اسلام کی سچی خدمت کرنے والا اخبار ہے غیر از جماعت افراد کا اظہار حقیقت

حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:۔
’’تھوڑا عرصہ ہوا مجھے ایک غیر احمدی صاحب کا خط آیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں پہلے آپ کی جماعت کا سخت مخالف تھا اور آپ کے لٹریچر کو ہاتھ بھی نہ لگاتا تھا۔ایک دفعہ میں نے مجبوری کی حالت میں ‘‘الفضل’’ کا ایک پرچہ پڑھ لیا اور اب میں باقاعدہ اس کا مطالعہ کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ اسلامی امور کی تائید جیسی اس اخبار میں ہوتی ہے ویسی اور کسی میں نہیں ہوتی اور اسلام کی سچی خدمت کرنے والا یہی اخبار ہے۔

تو دیانتداری سے سلسلہ کا لٹریچر پڑھنے والوں پر ضرور اثر ہوتا ہے۔مجھے یاد ہے جب میں نے ‘‘الفضل’’ کو جاری کیا وہ ہفتہ وار تھا اور کئی غیر احمدیوں کو اس سے عقیدت تھی۔ایک دفعہ سندھ سے ایک غیر احمدی نوجوان کا خط مجھے آیا۔اس نے لکھا تھا کہ تین ماہ سے یہ اخبار میرے نام آتا ہے۔میں غیر احمدی ہوں ابھی ایک ماہ ہوا میری شادی ہوئی ہے اور مجھے اپنی بیوی سے بڑی محبت ہے۔اس ہفتہ آپ کا اخبار مجھے نہیں ملا،معلوم نہیں دفتر کی غلطی سے یا ڈاک خانہ کی غلطی سے،بہرحال مجھے پرچہ نہیں ملا اور اس سے مجھے اتنی تکلیف ہوئی ہے کہ میں نہیں سمجھتا اگر مجھے یہ اطلاع ملتی کہ میری بیوی فوت ہوگئی ہے تو اس خبر کے سننے سے مجھے زیادہ تکلیف ہوتی یا پرچہ کے نہ ملنے سے زیادہ ہوئی ہے۔‘‘

(خطبات محمود جلد23 صفحہ494)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ مالٹا 2019ء کے موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالی کا خصوصی پیغام

اگلا پڑھیں

مصنوعی ذہانت سے کاروبار کامیاب بنائیں