• 28 اپریل, 2024

فقہی کارنر

شعر کہنا

ایک شخص کا اعتراض پیش ہوا کہ مرزا صاحب شعر کہتے ہیں۔ فرمایا:
آنحضرت ﷺ نے بھی خود شعر پڑھے ہیں۔ پڑھنا اور کہنا ایک ہی بات ہے۔ پھر آنحضرت ﷺ کے کل صحابی شاعر تھے۔ حضرت عائشہ، امام حسن اور امام حسین کے قصائد مشہور ہیں۔ حسان بن ثابت نے آنحضرت ﷺ کی وفات پر قصیدہ لکھا ہے۔ سید عبدالقادر صاحب نے بھی قصائد لکھے ہیں کسی صحابی کا ثبوت نہ دے سکو گے کہ اس نے تھوڑایا بہت شعر نہ کہا ہو مگر آنحضرت ﷺ نے کسی کو منع نہ فرمایا۔ قرآن کی بہت سی آیات شعروں سے ملتی ہیں۔

ایک شخص نے عرض کی کہ سورہ شعراء میں اخیر پر شاعروں کی مذمت کی ہے۔ فرمایا:
وہ مقام پڑھو۔ وہاں خدا نے فسق و فجور کر نیوالے شاعروں کی مذمت کی ہے اور مومن شاعر کا وہاں خود استثناء کر دیا ہے۔ پھر ساری ز بورنظم ہے، یرمیاہ، سلیمان اور موسیٰ کی نظمیں تورات میں ہیں اس سے ثابت ہوا کہ نظم گناہ نہیں ہے ہاں فسق و فجور کی نظم نہ ہو۔ ہمیں خودالہام ہوتے ہیں بعض ان میں سے مقفی اور بعض شعروں میں ہوتے ہیں۔

(البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ 74)

(داؤداحمد عابد۔ مربی سلسلہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

خلفاء کا مقام

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 فروری 2022