• 6 مئی, 2025

جسمانی اوضاع کا روح پر بہت قوی اثر ہے

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب اسلامی اصول کی فلاسفی میں فرماتے ہیں
’’واضح ہو کہ قرآن شریف کے رو سے انسان کی طبعی حالتوں کو اس کی اخلا قی اور روحانی حالتوں سے نہایت ہی شدید تعلقات واقع ہیں۔ یہاں تک کہ انسان کے کھانے پینے کے طریقے بھی انسان کی اخلاقی اور روحانی حالتوں پر اثر کرتے ہیں… اسی واسطے قرآن شریف نے تمام عبادات اور اندرونی پا کیزگی کی اغراض اور خشوع و خضوع کے مقاصد میں جسمانی طہارتوں اور جسمانی آداب اور جسمانی تعدیل کو بہت ملحوظ رکھا ہے اور غور کرنے کے وقت یہی فلا سفی نہا یت صحیح معلوم ہوتی ہے کہ جسما نی اوضا ع کا روح پر بہت قوی اثر ہے۔‘‘

(اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد10 صفحہ319)

پچھلا پڑھیں

تقریب آمین

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 مارچ 2022