• 5 مئی, 2024

تقریب آمین

مکرم عبدالنور۔ نمائندہ الفضل آن لائن، آئیوری کوسٹ یہ اعلان بھجواتے ہیں :
خاکسار کے بھانجے عزیزم ارحم بابر ابن بابر احمد ۔جرمنی نے محض خداتعالیٰ کے فضل وکرم سے سوا چھ سال کی عمر میں قرآن کریم ناظرہ کا دور مکمل کر لیاہے۔الحمد للّٰہ علیٰ ذلک۔بچے کو قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کروانےکی سعادت انکی والدہ مکرمہ مدیحہ بابر کوحاصل ہوئی۔اس سلسلہ میں آن لائن تقریب آمین کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے رشتہ دار و احباب نے شرکت کی۔مکرم وقار الحق مربی سلسلہ نے بچے سےقرآن کریم سنا نیز قرآن کریم پڑھنے کی اہمیت کے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا جس کے بعد دعا کروائی اور اس بابرکت تقریب کا اختتام ہوا۔

قارئین الفضل سے عزیز م کےلئے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بیٹے کو قرآن کریم ناظرہ کے بعد ترجمہ سے بھی سمجھ کر پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے نیز اس کی پاکیزہ تعلیم پر عمل کرنے والا بنائے۔آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 مارچ 2022

اگلا پڑھیں

فقہی کارنر