• 14 جولائی, 2025

آج کی دعا

رَبِّ اِجْزِ مِنَّا ھٰذَا الرَّسُوْلَ الْکَرِیْمَ خَیْرَ مَا تَجْزِیْ اَحَدًا مِّنَ الْوَریٰ۔ وَتَوَفَّنَا فِیْ زُمْرَتِہٖ وَاحْشُرْنَا فِیْٓ اُمَّتِہٖ وَاسْقِنَا مِنْ عَیْنِہٖ وَاجْعَلْھَا لَنَا السُّقْیَا وَاجْعَلْہُ لَنَا الشَّفِیْعَ الْمُشَفَّعَ فِی الْاُوْلیٰ وَالْاُخْرٰی۔ رَبِّ فَتَقَبَّلْ مِنَّا ھٰذَا الدُّعَآءَ وَاٰوِنَا فِی ھٰذَا الذُّرٰی

(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلدنمبر5 صفحہ365-366)

ترجمہ: اے میرے رب! اس معزز رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ہماری طرف سے وہ بہترین جزا عطا فرما جو مخلوق میں سے کسی کو دی جا سکتی ہے اور ہم کو اس کے گروہ میں سے ہوتے ہوئے وفات دے اور ہم کو اس کی امت میں سے ہوتے ہوئے قیامت کے دن اُٹھا اور ہم کو اس کے چشمے سے پِلا۔ اور اس چشمے کو ہمارے لئے سیرابی کا ذریعہ بنا دے اور اُسے اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ہمارے لئے شفاعت کرنے والا اور جس کی شفاعت قبول کی جائے، بنا دے۔ اے ہمارے رب! ہماری یہ دعا قبول فرما اور ہم کو اس پناہ گاہ میں جگہ دے۔

یہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیحِ موعودؑ بانی سلسلہ احمدیہ کی شفاعت کے تعلق سے دعا ہے۔

ہمارے بہت پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں
اب مَیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شفاعت کے تعلق سے بعض دعائیں پیش کرتا ہوں جو آئینہ کمالاتِ اسلام میں درج ہیں۔ آپ فرماتے ہیں(مندرجہ بالا دعا)

(خطبہ جمعہ 6 مئی 2011ء)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

کچرے سے بجلی بنانے والا ملک

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 مارچ 2022