• 14 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

ایک حقیقی مومن خدا تعالی کی محبت کو پانے کے ذرائع ڈھونڈتا رہتا ہے۔ رمضان کا بابرکت مہینہ آنے کو ہے اس مبارک مہینے میں داخل ہوکر عبادات کا حق ادا کرنے کے لئے ہمیں ابھی سے نیک عادات اپنانی چاہئیں۔

اللہ تعالیٰ کی سچی محت اور لقائے الہی کے لئے سعی کرنے میں ایک مومن کے جو روحانی محاذ ہیں ان میں سے رمضان کا مہینہ سب سے زیادہ موزوں ہے۔ جس کے لئے بہت بڑی تیاری کی ضرورت ہے۔ کیونکہ فوج میں جتنابڑا محاذ ہو تیاری بھی اتنی بڑی کی جاتی ہے۔ آنحضرت ﷺ کے متعلق آتا ہے کہ آپؐ رمضان کے آنے سے قبل کمر ہمت کس لیتے، نوافل اور عبادات میں اضافہ فرمادیتے، محفلوں اور مجالس عرفان میں رمضان کی برکات و اہمیت کا ذکر فرماتے اور یوں روزوں کے لئے مشقت برداشت کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کرتے۔

احادیث کی رو سے حضرت رسول کریم ﷺ نفلی روزے ترجیحاً شعبان میں ہی رکھا کرتے تھے۔

(بخاری کتاب الصوم۔ باب صوم شعبان)

(منزہ سلیم۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

بینن (Benin) میں ایک خوبصورت مسجد کا افتتاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 مارچ 2022