• 27 اپریل, 2024

اسیران راہ مولیٰ کی رہائی کے لئے دعا کی تحریک

روزنامہ الفضل آن لائن لندن

اسیران راہ مولیٰ کی رہائی کے لئے دعا کی تحریک

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 11 مارچ 2022ء میں اسیران راہ مولیٰ کے لئے دعا کی تحریک کرتے ہوئے محمود اقبال ہاشمی صاحب اسیر راہ مولیٰ کی والدہ کی وفات کے ذکر میں فرمایا:

’’اُن کو (والدہ کی وفات پر) جیل سے نکلنے کی اجازت تو نہیں ملی۔ لیکن بہرحال  یہ نرمی کا سلوک کیا انتظامیہ نے کہ والدہ کی میت کو جیل لے جاکر اُنہیں والدہ کا آخری دیدار کروادیا۔

 احمدیوں کے خلاف اسلامی شعار کے استعمال کے الزام میں  اتنی بڑی سزائیں دی جاتی ہیں کہ جنازہ پڑھنے کے لئے بھی جیل سے نہیں نکالا گیا جب کہ بڑے بڑے قاتلوں کو نکلنے کی اجازت مل جاتی ہے۔ بہرحال اللہ تعالیٰ اس ملک  اور حکومتوں پر بھی رحم کرے۔

محمود اقبال صاحب اور ان کے تین ساتھیوں کے خلاف جون 2019ء میں مقدمہ  درج ہوا تھا۔ ان کی ضمانت بھی ہوگئی تھی لیکن پھر اگست 2021ء میں ضمانت مسترد ہوگئی اور عدالت نے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ……. اللہ تعالیٰ ان کی  بھی رہائی کے جلد سامان  پیدا فرمائے۔‘‘

(ادارہ)

پچھلا پڑھیں

اللہ تعالیٰ دونوں طرف کی حکومتوں کو عقل دے، سمجھ دے اور انسانیت کا خون کرنے سے یہ لوگ باز آجائیں

اگلا پڑھیں

مَیں اس خدا کی عبادت سے کیسے با زآ جاؤں