• 15 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَدَمِ، وَاَعُوذُ بِكَ مِنَ التَّرَدّي، وَاَعُوذُ بِكَ مِنَ الْغَمِّ، وَالْغَرَقِ، وَالْحَرَقِ، وَالْهَرَمِ، وَاَعُوذُ بِكَ اَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَاَعُوذُ بِكَ اَنْ اَمُوتَ فِي سَبِيلِكَ مُدْبِرًا، وَاَعُوذُ بِكَ اَنْ اَمُوتَ لَدِيغًا

(مسند احمد:جلد 3 صفحہ:427 ماخوز از خزینۃ الدعا صفحہ:112)

ترجمہ:اے اللہ!میں کسی دیوار وغیرہ کے اوپر گرنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔نیز میں تیری پناہ میں آتا ہوں (کہ کسی بلند جگہ) سے گر کر ہلاک ہوجاؤں۔ نیز میں تیری پناہ میں آتا ہوں کہ غم سے ہلاک کیا جاؤں یا ڈوب کر یا جل کر مرجا ؤں یا مجھے بڑھاپے کی موت آئے۔میں تجھ سے اس بات کی بھی پناہ چاہتا ہوں کہ موت کے وقت شیطان مجھے مخبوط الحواس کر دے۔اور اس بات سے بھی پناہ مانگتا ہو کہ تیری راہ میں پیٹھ پھیر کر مروں اور اس بات سے بھی کہ موذی جانور کے کاٹنے سے ہلاک ہو جاؤں۔

یہ سید ومولیٰ پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی بری موت سے بچنے کی دعا ہے۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الہام ’’میں تیری تبلیغ کو ۔۔۔‘‘ اور سرزمین امریکہ (قسط 1)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 مارچ 2022