اے میرے پیارے خدا! اِ س پِیارے نبی ؐ پر وہ رحمت اور درود بھیج جو ابتداء دنیا سے تو نے کسی پر نہ بھیجا ہو۔
(اتمام الحجہ، روحانی خزائن جلد8 صفحہ308)
یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بہت پیارے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس کے لئے درود پاک ہے۔
ہمارے پیارے امام عالی مقامسیدنا حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
’’پس اگر ہم نے دنیا کو اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی چہرہ دکھانہ ہے تو آپ ؐ کے اسوہ کے ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے عمل اور قول سے وہ چہرہ دکھانا ہو گا تبھی ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنے کا حق بھی ادا کر سکیں گے۔ آپ ؑ فرماتے ہیں ’’وہ انسان جو سب سے زیادہ کامل اور انسان کامل تھا اور کامل نبی تھا اور کامل برکتوں کے ساتھ آیا جس سے روحانی بعث اور حشر کی وجہ سے دنیا کی پہلی قیامت ظاہر ہوئی اور ایک عالم کا عالم مرا ہوا اس کے آنے سے زندہ ہو گیا وہ مبارک نبی حضرت خاتم الانبیاء، امام الاصفیا، ختم المرسلین، فخر النبیین جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اے میرے پیارے خدا!اس پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو ابتداء دنیا سے تونے کسی پر نہ بھیجا ہو‘‘
’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَ بَارِکْ عَلَیْہِ وَاٰلَہِ وَاَصْحٰابِہِ اَجْمَعِیْنَ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَاٰلَمِیْنَ‘‘
اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق دے کہ اس کامل نبی ؐ کی امت میں آنے کا حق ادا کرنے والے ہوں اور اسؐ خوبصورت اور روشن چہرہ کو دنیا کے سامنے پیش کر کے دنیا کے اندھیروں کو دور کرنے والے بنیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق عطاء فرمائے۔ آمین
(خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 3اگست 2019)
حضرت مسیح موعود ؑ فرماتے ہیں۔
تیری الفت سے ہے معمور مرا ہر ذرہ
اپنے سینہ میں یہ اک شہر بسایا ہم نے
آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام
مدح میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے
(مرسلہ:مریم رحمٰن)