• 27 اپریل, 2024

فقہی کارنر

صدقہ کی جنس خود ہی خرید لینا جائز ہے

ایک شخص نے حضرت مسیح موعودؑ کی خدمت میں عرض کی کہ میں مرغیاں رکھتا ہوں اور ان کا دسواں حصہ خدا تعالیٰ کے نام پر دیتا ہوں اور گھر سے روزانہ تھوڑا تھوڑا آٹا صدقہ کے واسطے الگ کیا جاتا ہے کیا یہ جائز ہے کہ وہ چوزے اور وہ آٹا خود ہی خرید لوں اور اس کی قیمت مدِّ متعلقہ میں بھیج دوں؟ فرمایا:

’’ایسا کرنا جائز ہے‘‘

نوٹ: لیکن اس میں یہ خیال کر لینا چاہئے کہ اعمال نیت پر موقوف ہیں۔ اگر کوئی شخص ایسی اشیاء کو اس واسطے خود ہی خرید ے گا کہ چونکہ خریدو فروخت ہر دو اس کے اپنے ہاتھ میں ہیں۔ تھوڑی قیمت سے چاہے خرید لے۔ تو اس کے لئے گناہ ہوگا۔

(بدر24 اکتوبر 1907ء صفحہ3)

(داؤد احمد عابد ۔ استاد جامعہ احمدیہ یوکے)

پچھلا پڑھیں

مڈغاسکر میں جماعت احمدیہ مسلمہ کا نفوذ اور ترقی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 مارچ 2022