- مکرم لئیق احمد عاطف۔ مبلغ مالٹا تحریر کرتے ہیں:
مؤرخہ 26 مارچ 2022ء کے الفضل میں الہام ’’میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاوٴں گا‘‘ کے حوالہ سے جماعت احمدیہ مالٹا کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ اس میں ایک ضروری امر شامل ہونے سے رہ گیا تھا جو آپ کی خدمت میں ارسال ہے۔ براہ کرم مندرجہ بالا تحریر کو۔ ’’مالٹا میں جماعت کا تعارف‘‘ کی ہیڈنگ کے تحت شامل فرما کر ممنون فرمائیں۔ جزاکم اللّٰہ احسن الجزاء
مالٹا میں جماعت کا تعارف
آغاز سے 2014ء تک انتظامی طور پر مالٹا جماعت احمدیہ جرمنی کے تحت تھا۔ اس عرصہ میں مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر، امیر جماعت احمدیہ جرمنی اور سیکرٹریان تبلیغ جماعت جرمنی مکرم محمد الیاس مجوکہ اور مکرم حافظ فرید احمد خالد بھی دورہ جات پر تشریف لاتے رہے اور جماعتی کاموں کی نگرانی فرماتے رہے اور متعدد جماعتی پروگراموں اور پیس سمپوزیم میں بھی شمولیت اختیار کی اور مکرم امیر صاحب جرمنی نے ان مواقع پر خطابات بھی فرمائے اور تبلیغی سرگرمیوں کے حوالہ سے راہنمائی بھی فرمائی۔ فجزاھم اللّٰہ احسن الجزاء