• 13 جولائی, 2025

آج کی دعا

اے میرے قادر خدا!میری عاجزانہ دعائیں سن لےاور اس قوم کے کان اور دل کھول دے اور ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں کی پرستش دنیا سے اُٹھ جائے۔ اور زمین پر تیری پرستش اخلاص سے کی جائے اور زمین تیرے راست باز اور موحد بندوں سے ایسی بھر جائے جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے۔اور تیرے رسولِ کریم محمد مصطفیٰﷺ کی عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے۔ آمین

اے میرے قادر خدا! مجھے یہ تبدیلی دنیا میں دکھا اور میری دعائیں قبول کر جو ہر یک طاقت اور قوت تجھ کوہے۔اے قادر خدا ایسا ہی کر۔ آمین ثم آمین۔

(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد22 صفحہ603)

یہ سیدنا حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیحِ موعود علیہ السلام کی بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے درد بھری دعا ہے۔

بہت پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 18مارچ 2022 کو دعاؤں کی خاص تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
جیسا کہ میں ہمیشہ تحریک کر رہا ہوں آج کل دنیا کے حالات کے لئے۔ دعائیں کرتے رہیں ان میں کمی نہ کریں۔خاص طور پہ یہ دعا کریں کہ دنیا اپنے پیدا کرنے والے کو پہچاننے لگ جائے۔ یہی ایک حل ہے دنیا کو تباہی سے بچانے کا۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور ہماری دعائیں بھی قبول فرمائے۔

(خطبہ جمعہ فرمودہ 18مارچ 2022)

اے میرے پیارے فِدا ہو تجھ پہ ہر ذرہ مرا
پھیر دے میری طرف اے سارباں جگ کی مہار
ان دلوں کو خود بدل دے اے مرے قادر خدا
تو تو رب العالمین ہے اور سب کا شہریار
یا الٰہی فضل کر اسلام پر اور خود بچا
اس شکستہ ناؤ کے بندوں کی اب سن لے پکار

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خطوط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 اپریل 2022