• 30 اپریل, 2024

کسوف خسوف

اوڑھی سورج نے رِدا اوٹ میں یہ چاند ہوا
اک حسیں حصنِ حسیں جوں ہی نمودار ہوا

سیج پھولوں کی سجی جب بھی سجی باطل کی
فیصلہ حق کا ہوا جب بھی سرِ دار ہوا

جس نے بھی دیکھا نشاں کھل گئیں آنکھیں لیکن
کج کلاہوں کا کبھی دل نہ نگوں سار ہوا

پہلے چھینٹیں ہی پڑیں نور کی ہر قالب پر
پھرتو یہ فضل خدا ہر سو کئی بار ہوا

اس نشاں کو بھی ہوئے بیت گئی ایک صدی
چاند سورج کا نشاں دہر میں اک بار ہوا

پشت پر اس کی کھڑا غالبِ ہر امر خدا
اُس کی جانب سے لڑا خود ہی مدد گار ہوا

ہو گیا پورا نشاں دیکھو کسوف اورخسوف
خوب تبشیر ہوئی خوب ہی انذار ہوا

(امۃ الباری ناصر۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

آج کی دعا