اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيْحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا، وَفِتْنَةِ الْمَمَاتِ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ
(صحیح البخاری، کتاب الاذان باب الدعاء قبل السلام حدیث: 832)
ترجمہ: اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں قبر کے عذاب سے۔ اور تیری پناہ میں آتا ہوں مسیح دجال کے فتنے سے۔ اور تیری پناہ میں آتا ہوں زندگی کے فتنہ سے اور موت کے فتنہ سے۔ اے اللہ! مَیں تیری پناہ میں آتا ہوں گناہ سے اور مالی بوجھ سے۔
یہ ہمارے سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی قبر کے عذاب اور مسیح دجال کے فتنے سے بچنے کی دعا ہے۔ نبی کریمﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہﷺ نماز میں یہ دعا کیا کرتے تھے۔
(مرسلہ: مریم رحمٰن)