واٹس ایپ میسیجز
واٹس ایپ کے میسجز میں کئی دفعہ ایسے پیغام بار بار گھوم پھر کر آتے ہیں کہ اس دعا، درودیا وظیفے کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرنے پر جنت کی بشارت ملتی ہے وغیرہ وغیرہ۔ چند باتوں کو ذہن میں رکھیں کہ، کوئی بھی قرآنی آیت، حدیث یا صحابی کا قول مستند حوالے کے بغیر شئیر نہ کریں۔ دعا وہی مقبول ہے جو صاف و پاک اعمال کے ساتھ رب کو حاضر ناظر جان کرخلوص نیت کے ساتھ کی جائے۔ کسی بھی اسلامی مہینے کی مبارکباد دینا پسندیدہ امر ہے مگر اس سے جنت واجب نہیں ہوتی۔
(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)