• 29 اپریل, 2024

ماہِ مارچ میں جامعة المبشرین سیرالیون کی سرگرمیاں

مکرم مبارک احمد گھمن صاحب پرنسپل جامعة المبشرین سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ

جلسہ یوم مسیح موعودؑ

مجلس ارشاد جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ انتظام مؤرخہ 23 مارچ 2022ء کو جامعہ ہال میں جلسہ مسیح موعودؑ منعقد کرویا گیا جس کے مہمانِ خصوصی مکرم عقیل احمد صاحب (ریجنل مبلغ بو) قائم مقام مبلغ انچارج سیرالیون تھے۔ پروگرام کا آغاز عزیزم محمد بی کروما (طالب علم) نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔پھر عزیزم علی بی کانو نے قصیدہ ’’یا عین فیض اللّٰہ‘‘ مترنم آواز میں پیش کیا۔

اس پروگرام میں تین تقاریر ہوئیں، عزیزم جے بی سیسے نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کے ظہور کی اہمیت‘‘ اور مکرم حامد علی بنگورا صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے ’’حضرت مسیح موعود بطور اسلام کے بطلِ جلیل‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

بعد ازاں مدرسة الحفظ کے طلباء نے نظم ’’ہے دستِ قبلہ نما لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ‘‘ پیش کی۔ جس کے بعد مولوی اثمار احمد صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کا عشقِ رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔پروگرام کے آخر میں اسی مناسبت سے سوال و جواب ہوئے۔ مکرم مہمانِ خصوصی صاحب نے اس دن کے مناسبت سے طلباء کو نصائح کیں۔

اور دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام کو پہنچا۔ اس پروگرام میں جامعہ احمدیہ سیرالیون اور مدرسة الحفظ کے تمام طلباء واساتذہ کرام نے شرکت کی۔

مقابلہ جات

مجلس علمی جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ انتظام ماہِ مارچ کے دوران بمقام مسجد جامعہ تین گروپ وائز مقابلہ جات منعقد کئے گئے۔ طلباء جامعہ کو تین گروپس نور، محمود اور ناصر میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان مقابلہ میں ہر سہ گروپس سے پانچ پانچ طلبا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان مقابلہ جات میں اساتذہ جامعہ نے فرائض منصفی بھی سر انجام دیئے۔

مقابلہ معلوماتِ عامہ

مؤرخہ09 مارچ 2022ء کو مقابلہ معلومات عامہ منعقد کیا گیا۔اس مقابلہ کے لئے مکرم مولوی حامد بنگورا صاحب، مکرم مولوی اثمار احمد صاحب، مکرم مولوی مورلائی صاحب نے فرائض منصفی انجام دیئے۔ پہلی پوزیشن نور گروپ،دوسری ناصر گروپ اور تیسری پوزیشن محمود گروپ کی ٹیم نے حاصل کی۔

مقابلہ حدیث کوئز

مؤرخہ16 مارچ 2022ء کو مقابلہ حدیث کوئز منعقد کیا گیا۔۔ اس مقابلہ کے لئے مکرم مولوی حامد بنگورا صاحب، مکرم مولوی اثمار احمد صاحب، مکرم مولوی مورلائی صاحب نے فرائض منصفی انجام دیئے۔ پہلی پوزیشن محمود گروپ،دوسری ناصر گروپ اور تیسری پوزیشن نور گروپ کی ٹیم نے حاصل کی۔

مقابلہ مطالعہ کتاب

مؤرخہ23 مارچ 2022ء کو مقابلہ مطالعہ کتب منعقد کیا گیا۔ امسال اس مقابلہ کے لئے کتابThe Life of Ahmad مقرر کی گئی تھی۔ اس مقابلہ کے لئے مکرم مولوی حامد بنگورا صاحب، مکرم مولوی نعیم گوہر صاحب، مکرم مولوی مورلائی صاحب نے فرائض منصفی انجام دیئے۔ پہلی پوزیشن محمود گروپ،دوسری نور گروپ اور تیسری پوزیشن ناصر گروپ کی ٹیم نے حاصل کی۔

(رپورٹ: ذیشان محمود۔ مبلغ سلسلہ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ