• 30 اپریل, 2024

ایک سبق آموزبات

سچی اطاعت اور پوری فرما نبرداری

اس وقت خداتعالیٰ پھر ایک قوم کو معزّز بنانا چاہتا ہے اور اس پر اپنا فضل کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے لئے بھی وہی شرط اور امتحان ہے جو ابراہیم علیہ السلام کیلئے تھا۔ وہ کیا؟ سچی اطاعت اور پوری فرمانبرداری۔ اس کو اپنا شِعار بناؤ اور خداتعالیٰ کی رضا کو اپنی رضا پر مقدم کر لو۔ دین کو دُنیا پر اپنے عمل اور چلن سے مقدم کر کے دکھاؤ۔ پھر خداتعالی کی نصرتیں تمہارے ساتھ ہونگی۔ اس کے فضلوں کے وارث تم بنو گے۔

(خطباتِ نُور۔ صفحہ189، ایڈیشن چہارم۔ سنِ اشاعت دسمبر2003ء)

(مرسلہ: بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

نمائندگان برائے الفضل آن لائن (قسط 2)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 مئی 2022