نشہ آور اشیا کا استعمال عمر کو گھٹا دیتا ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
کیا ہی عمدہ قرآنی تعلیم ہے کہ انسان کی عمر کو خبیث اور مضر اشیاء کے ضرر سے بچا لیا۔ یہ مُنَشِّی شراب وغیرہ انسان کی عمر کو بہت گھٹا دیتی ہیں۔ اس کی قوت کو برباد کر دیتی ہیں اور بڑھاپے سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہیں۔ یہ قرآنی تعلیم کا احسان ہے کہ کروڑوں مخلوق ان گناہ کے امراض سے بچ گئی جو ان نشہ کی چیزوں سے پیدا ہوتا ہے۔
(الحکم 10مارچ 1903ء صفحہ9)
(مرسلہ :بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)