• 30 اپریل, 2024

فقہی کارنر

ہندوؤں سے ہمدردی

ایک شخص کا سوال حضرت (مسیح موعودؑ) کی خدمت میں پیش ہوا کہ بہ سبب پرانے تعلقات کے ایک ہندو ہمارے شہر کا ہمارے معاملات شادی اور غمی میں شامل ہوتا ہے اور کوئی مر جائے تو جنازہ میں بھی ساتھ جاتا ہے۔ کیا ہمارے واسطے بھی جائز ہے کہ ہم ان کے ساتھ ایسی شمولیت دکھائیں؟

فرمایا:۔
’’ہندوؤں کی رسوم اور امور مخالف شریعت اسلام سے علیحدگی اور بیزاری رکھنے کے بعد دینوی امور میں ہمدردی رکھنا اور ان کی امداد کرنا جائز ہے۔‘‘

(بدر 6جون 1907ء صفحہ8)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

احمدی طالبہ کا اعزاز

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 مئی 2022