بیماری کی دوا
حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ہر بیماری کی دوا ہے۔ پس اگر بیماری کی صحیح دوا مل جائے اللہ تعالیٰ کے اذن سے وہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ (مسلم کتاب السلام) ا ٓج کل ساری دنیا میں کرونا وباءپر قابو پانے کے لیے ویکسین لگا ئی جا رہی ہے۔ بعض لوگ Vaccines کے بارے میں بے بنیاد افواہوں کی وجہ سے وہم اورشکوک رکھتے ہیں جو درست نہیں ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ نے طاعون کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر مسیح و مہدی ؑ کے ماننے والےلوگوں کو جہاں طاعون سے محفوظ رہنے کی خوش خبری دی تھی وہاں جماعت کے افراد کو طاعون کا ٹیکا لگوانے اورگورنمنٹ کے تمام حفاظتی انتظامات اختیار کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)