دعا کا تحفہ
اقرار ایمان اور حصول صالحیت کی دعا
قرآن شریف میں یہ دعا اس مخلص اور نیک گروہ سے منسوب ہے جو غیر مذاہب بالخصوص عیسائیت میں سے حق کو شناخت کرنے کے بعد ایمان لائے اور یہ دعا کی۔
رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَا کْتُبْنَا مَعَ الشّٰھِدِیْنَ﴿۸۴﴾ وَمَا لَنَا لَا نُؤْ مِنُ بِاللّٰہِ وَمَا جَآ ءَ نَا مِنَ الْحَقِّۙ وَ نَطْمَعُ اَنْ یُّدْ خِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْ مِ الصّٰلِحِیْنَ﴿۸۵﴾
(المائدہ: 84-85)
اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے ہیں پس ہمارا نام بھی گواہوں کے ساتھ لکھ لے۔ اور کہتے ہیں کہ ہمیں کیا ہو گیا ہے ہم اللہ پر اور اس سچائی پر جو ہمارے پاس آئی ہے ایمان نہ لائیں حالانکہ ہم خواہش رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں نیک لوگوں میں داخل کرے۔
(قرآنی دعائیں ازخزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ5)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)