• 29 اپریل, 2024

تکمیل حفظ قرآن کریم

مکرم ثناءاللہ ورک ،قارئین کے لئے یہ خوشی کی خبر بھجواتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 13نومبر 2021ء کو عزیزم منصور احمد ابن مکرم محمود احمد نے تکمیل حفظ القرآن کی سعادت حاصل کی۔ اللہ تعالیٰ عزیزم کے لیے یہ اعزاز مبارک فرمائے۔ آمین

عزیزم نے 2؍نومبر 2018ء کو حفظ شروع کیا اور 13 نومبر 2021ء تین سال دو ماہ گیارہ دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ الحمدللّٰہ علی ذالک

حفظ قرآن سے قبل قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کی سعادت مکرمہ فرحانہ مقصود (عزیزم کی تائی امی) اہلیہ محترم مقصود احمد کو ملی۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ یاد رکھنے اور دوسروں کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ