• 29 اپریل, 2024

کیمرون کی جماعتوں میں یوم خلافت کے پروگرام

کیمرون کی مختلف جماعتوں میں 27مئی 2022ء کے حوالہ سے پروگرام کئے گئے۔ ہر ریجن کے مشنری صاحب اور صدرصاحب نے پروگرام بنائے۔ اکثر جماعتوں میں نماز عصر کے بعد پروگرام کئے گئے کیونکہ اکثر اس وقت نو مبائعین بھی موجود ہوتے ہیں اور بچے بھی اگر اسکول گئے ہوں تو واپس آجاتے ہیں۔ ہر جگہ احباب جماعت نے غیر احمدی دوستوں کو بھی مدعو کیا گیا اور انہوں نے بڑی خوشی سے ان پروگراموں میں شرکت کی۔

ان پروگراموں میں ’’برکات خلافت‘‘، ’’خلافت راشدہ‘‘ اور ’’جماعت میں نظام خلافت‘‘ کے موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔ یہ تقاریر مربیان اور معلمین کرام نے کیں۔ بچوں نے تلاوت قران کریم کیں۔ اطفال اور ناصرات نے قصائد عربی زبان میں پڑھنے میں بھرپور حصہ لیا۔

3ریڈیو سٹیشنز پر انہی موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔

3 ٹی وی اسٹیشنز پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ 27 مئی 2022 کا فلبے (Fulbe) زبان میں ترجمہ پیش کیا گیا۔ پورا ہفتہ جماعتوں میں مغرب کے بعد یوم خلافت کی مناسبت سے درس ہوتے رہے اور سوالوں کے جواب بھی دئیے گئے۔

اس بابرکت اور تاریخی موقع کی مناسبت سے فرنچ زبان میں ایک پمفلٹ Institution Du Khilafat کے موضوع پر 20000 کی تعداد میں شائع کر کے جماعتوں میں تقسیم کیا گیا۔ ہر پروگرام کے بعد ریفریشمنٹ کا بھی انتظام تھا۔ دعا کی درخواست ہے کہ مولیٰ کریم ہمارے ان پروگرامز میں برکت ڈالے اور تمام دنیا کو خلافت احمدیہ کے جھنڈے تلے جمع کر دے۔

(رپورٹ: عبدالخالق نیّر۔ نمائندہ الفضل آن لائن کیمرون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ