• 9 جولائی, 2025

ایک سبق آموزبات

اعتماد

میاں بیوی کے رشتے میں اعتماد اور بھروسہ لازم و ملزوم ہیں اگر آپس میں اعتماد یا بھروسہ نہ ہو تو وہ رشتہ، رشتہ نہیں رہتا،محض خود غرضی کا عنصر میاں بیوی کے اس پیارے رشتے کی بنیادوں کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے۔ جس دل میں پیار ہونا چاہیے اس دل میں کرواہٹ بھر جاتی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتی جاتی ہے۔جس کی وجہ سے گھر ٹوٹ جاتے ہیں. میاں بیوی دونوں کے لیے ضروری ہے کہ آپس میں دوستی والا ماحول رکھیں، کوئی بات بھی ایک دوسرے سے نہ چھپائیں کیونکہ کوئی بات بھی زیادہ عرصہ تک چھپی نہیں رہتی اور بعد میں وہی بات فتنہ اور فساد کا سبب بنتی ہے جو ہنستے بستے گھر اجاڑ دیتی ہے۔

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جولائی 2022