عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا عَمِلَ آدَمِيٌّ مِنْ عَمَلٍ يَوْمَ النَّحْرِ أَحَبَّ إِلَى اللّٰهِ مِنْ إِهْرَاقِ الدَّمِ إِنَّهَا لَتَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقُرُونِهَا وَأَشْعَارِهَا وَأَظْلَافِهَا وَأَنَّ الدَّمَ لَيَقَعُ مِنْ اللّٰهِ بِمَكَانٍ قَبْلَ أَنْ يَقَعَ مِنْ الْأَرْضِ فَطِيبُوا بِهَا نَفْسًا
(سنن الترمذي، كتاب الأضاحي، باب ما جاء في فضل الأضحية)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا: کسی آدمی نے قربانی کے دن جانوروں کا خون بہانے سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب عمل نہیں کیا۔ یہ جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں اور بالوں اور کھروں کے ساتھ آئیں گے۔ اور (ان کا) خون زمین پر گرنے سے قبل اللہ کے ہاں مرتبہ پاتا ہے، سو ان قربانیوں کے ساتھ پاکیزگی حاصل کرو۔