حضرت سعد بن ہشامؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت عائشہ ؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور میں نے عرض کی کہ اے ام المؤمنین! مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے بارہ میں کچھ بتائیں۔ اس پر حضرت عائشہؓ نے فرمایا۔ کیا آپ قرآن نہیں پڑھتے؟ میں نے کہا۔ کیوں نہیں، ضرور پڑھتا ہوں تو حضرت عائشہؓ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نبی کے اخلاق قرآن کریم کے عین مطابق تھے۔
(ماخوذ از مسلم کتاب الصلوٰۃ باب جامع صلاۃ اللیل حدیث 746)