• 30 اپریل, 2024

ایک سبق آموزبات

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہنا

وہ چھوٹے بچے جو ابھی اسلامی آداب اور تعلیم سے آگاہی کے ابتدائی مراحل میں ہیں انہیں اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہنا سکھانا اور اس کے فوائد و برکات کے بارے میں بار بار بتانا کتنا ضروری ہے اس کا تجربہ یہ ہوا کہ ہم کہیں ملنے گئے تو بچے السلام علیکم کی بجائے صرف ’’سلام‘‘ کہہ کر آگے بڑھ گئے اور السلام علیکم کہنے کے جواب میں صرف ’’علیکم‘‘ کہہ دیا۔ والدین سے استفسار پر وضاحت دی گئی کہ آجکل سب short form ہی استعمال کرتے ہیں کیوں کہ یہاں (مغربی ممالک میں) ہر کسی کو مختصراً ہیلو، ہائےکہہ کر خوش آمدید کیا جاتا ہے۔ اسلامی اصطلاحات کا پورا استعمال بچوں کے ذہن نشین کروانے کی ضرورت ہے۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

جماعت احمدیہ مالٹا کی خدمت انسانیت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 اگست 2022