شکر نعمت، اعمال صالحہ اور اصلاح اولاد کی دعا
روایات میں ذکر ہے اس دعا کے مانگنے والے اول حضرت ابوبکرؓ تھے جن کی یہ دعا یوں قبول ہوئی کہ ان کے والدین، بھائی اور ساری اولاد نے اسلام قبول کر لیا۔
(تفسیر الدرالمنثور للسیوطی جلد5 صفحہ41)
رَبِّ اَوۡزِعۡنِیۡۤ اَنۡ اَشۡکُرَ نِعۡمَتَکَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضٰہُ وَاَصۡلِحۡ لِیۡ فِیۡ ذُرِّیَّتِیۡ ۚؕ اِنِّیۡ تُبۡتُ اِلَیۡکَ وَاِنِّیۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ ﴿۱۶﴾
(الاحقاف: 16)
اے میرے رب! مجھے اس بات کی توفیق دے کہ تیری اس نعمت کا شکریہ ادا کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کی ہے۔ (اور اس بات کی بھی توفیق دے) کہ میں ایسے اچھے اعمال کروں جن کو تو پسند کرے اور میری اولاد میں بھی نیکی کی بنیاد قائم کر میں تیری طرف جھکتا ہوں اور میں تیرے فرمانبردار بندوں میں سے ہوں۔
(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ33)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)