تعظیم کی اعلیٰ ترین حالت
کہتے ہیں ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔ احترام کے بنا کوئی محبت پائیدار نہیں رہ سکتی۔ محبت کسی سے بھی ہو، ایک عظیم ہستی سے یا پھر الله سے، تعظیم و احترام کے بغیر محبت ہو ہی نہیں سکتی۔ اسی احترام، عقیدت اور تعظیم کی اعلیٰ ترین حالت عبادت ہے جو انسان کا مقصد پیدائش بھی ہے اور معرفت الہام اور خالق سے براہ راست مکالمے کا ذریعہ ہے۔
(کاشف احمد)