• 29 اپریل, 2024

پہاڑ کیسے بنتے ہیں

پہاڑ کیسے بنتے ہیں

پہاڑزمین کے سب سے اوپر والے حصے crust کی حرکت کی وجہ سے بنتے ہیں اورخود crust بہت بڑے ٹکروں سے مل کر بنی ہوتی ہے جسے tectonic plates کہتے ہیں جو ہر وقت حرکت میں ہیں۔ tectonic plates پگھلی ہوئی چٹانیں جسے magma کہتے ہیں پر تیر رہی ہیں۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے ایک بھرے ہوئے پانی کے ٹب میں ایک کاغذ کا ٹکڑا۔ یہ plates مسلسل حرکت میں ہیں مگر ہمیں اس لیے محسوس نہیں ہوتی کیونکہ یہ عمل بہت آہستگی سے ہوتا ہےاور plates بہت زیادہ بڑی ہیں۔ یہ plates چونکہ مسلسل حرکت کرتی رہتی ہیں اس لیے پہاڑ بھی معرض وجود میں آتے رہتے ہیں مگر یہ عمل انتہائی آہستگی سے ہوتا ہے۔

پہاڑوں کی اقسام

یہ tectonic plates مختلف سمتوں میں حرکت کرتی ہیں۔ یہ بنیادی طور پر تین سمتوں میں حرکت کرتی ہیں۔

ان کی سمت اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ کون سی قسم کا پہاڑ بننے جا رہا ہے۔ پہاڑ 4 قسم کے ہوتے ہیں۔

1. Fold mountain
2. Volcano
3. Fault blocks
4. Dome
5. Volcano Mountains

یہ پہاڑ دو طریقوں سے بنتے ہیں:

*جب دو plates آپس میں جدا ہو رہی ہوں

تو ان کے درمیان سے magma یعنی لاوا پھوٹ کر باہر آجاتا ہےاسے volcanic eruption کہتے ہیں۔ جب magma باہر آتا ہے تو دو قسم کے پہاڑ بنتے ہیں ایک cinder cone دوسرا shield mountain

1. Cinder Cone

جب لاوا پریشر سے باہر نکلتا ہےتو ایک زور دار دھماکہ ہوتا ہے اور زمین کے اندر سے پگھلی ہوئی چٹانیں اور راکھ باہر ہوا میں پھیل جاتی ہے۔جب وہ راکھ نیچے گرتی ہے تو ٹھنڈی ہو کر دوبارہ سخت پتھروں کی صورت اختیار کر لیتی ہے اس لیے اس پہاڑ کا پھیلاوٴ عام volcano سے زیادہ ہوتا ہے۔

مثالیں

1. Cerro Negro in Nicargua
2. The Taal Mountain in Philippines

2. Shield Mountain

جب زمین سے لاوا نکلتا ہے تو وہ دریا کی صورت میں بہنے لگتا ہےاور ہوا کے باعث ٹھنڈا ہوتا رہتا ہے۔ اسی طرح لاوے پر لاوے کی پرت چڑھتی رہتی ہےاور وہ ایک بلند پہاڑ بن جاتا ہے۔

مثالیں

1. Fukue-Jima of Japan
2. Sanbrini in Greece

نوت: جب ایک continental اور ایک oceanic plates آپس میں مل رہی ہوں تو چونکہ continental plate کی موٹائی oceanic plate سے زیادہ ہوتی ہے اس لیے جہاں یہ دونوں ملتی ہیں وہاں کم موٹائی والی plate زیادہ موٹائی والی plate کے نیچے دھنس جاتی ہے۔اسکے نیچے دھنسنے کی وجہ سے magma میں پریشر پیدا ہوتا ہے اور وہ continental plate سے باہر آ جاتا ہے۔اس لیے بہت سارے volcano آپ کو وہاں ملیں گے جہاں یہ دو قسم کی plates آپس میں مل رہی ہوں۔

مثالیں

1. Mauna Loa in Hawaii
2. Pacific Ring of Fire

Fold Mountain

جہاں دو continental plates آپس میں مل رہی ہوں وہاں ان دونوں کے ایک دوسرے کو دھکیلنے کی وجہ سے ایک پریشر پیدا ہوتا ہےجس کی وجہ سے plates آڑھی ٹیڑھی ہو جاتی ہیں مڑ جاتی ہیں اور ان میں سلوٹیں پر جاتی ہیں جیسے کپڑے کو اکٹھا کرنے سے پڑتی ہیں۔ اس طرح ایک سینکڑوں میل لمبا پہاری سلسلہ وجود میں آتا ہے۔اس قسم کے پہاڑ زمین پر سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔

مثالیں

1. Andes Mountain of S.America
2. Himaliyan Mountain of Asia
3. Alps in Europe

Fault Block Mountain

جب plates حرکت کرتی ہیں تو ان میں چھوٹے چھوٹے فریکچر اور cracks پڑ جاتے ہیں۔ جب magma زور مارتا ہے تو جہاں دو cracks ہوتے ہیں تو magma درمیان سے دونوں cracks کو اوپر اٹھا دیتا ہے اسے Lifted Block کہتے ہیں۔

اور جب اس جگہ جہاں کریک ہو تو وہاں ایک حصہ بیٹھ جاتا ہے اور ایک بلند ہو جاتا ہے اسے Tilted Block کہتے ہیں۔

مثالیں

1. Sierra Nevadain
2. California Harz Mountain in Germany

Dome Mountain

جب magma زمین کے اوپروالے حصے crust کو اوپر دھکیلتا ہےاور باہر نکلنے یا اگلنے سے پہلے ہی ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو ایک گنبد نما ابھار نظر آتا ہے اسے domeیعنی گنبد نما پہاڑ کہتے ہیں۔

مثالیں

1. Black Hill of S.Dakota
2. Adirondack Mountain of New York

قرآن مجید میں پہاڑوں کے متعلق پیشگوئیاں
پہاڑ حرکت کر رہے ہیں

اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے:

وَتَرَی الۡجِبَالَ تَحۡسَبُہَا جَامِدَۃً وَّہِیَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ ؕ صُنۡعَ اللّٰہِ الَّذِیۡۤ اَتۡقَنَ کُلَّ شَیۡءٍ ؕ اِنَّہٗ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿۸۹﴾

(نمل: 89)

ایک جرمن سائنسدان Alfred Wegenerنے 1915کے اپنے ایک آرٹیکل میں بتایا تھا کہ یہ سب براعظم پہلے ایک جگہ اکٹھے تھے مگر اس وقت کسی نے اس کی بات پر خاصی توجہ نہ دی۔اس کی وفات کے 50 سال بعد جب tectonic plate کا نظریہ سامنے آیا تب ماہر ارضیات کو یہ بات پتہ لگی کہ واقعی اس کی بات ٹھیک تھی اور آج سے 500 ملین سال پہلے سب خطے ایک جگہ جمع تھے۔جسے انہوں نے Pangaea کا نام دیا۔

یہ الگ کیسے ہوا؟ بعد کی ریسرچ نے یہ بات ثابت کہ زمین بہت سے ٹکڑوں سے مل کر بنی ہے جنہیں tectonic plates کہتے ہیں یہ ہر سال 4سے 5 cm حرکت کرتی ہیں۔ کچھ ایک دوسرے سے دور جارہی ہیں کچھ قریب آرہی ہیں۔ قرآن نے جو لفظ ’’تَمُرُّ‘‘ استعمال کیا ہےاسکے معنی Drift ہے اور سائنسدانوں نے بھی plates کی حرکت کو جو نام دیا ہے وہ ہے Continental Drift۔

لہذا قرآن کریم کی یہ بہت بڑی پیشگوئی ہے چونکہ اس وقت یہ سوچا نہیں جا سکتا تھا کہ پہاڑ حرکت کر سکتے ہیں مگر آج کی سائنس نے یہ بات ثابت کر دی ہے۔یہ قرآن کے سچے ہونے کی دلیل ہے۔

پہاڑ میخوں کا کام کرتے ہیں

اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے

وَجَعَلۡنَا فِی الۡاَرۡضِ رَوَاسِیَ اَنۡ تَمِیۡدَ بِہِمۡ ۪ وَجَعَلۡنَا فِیۡہَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّہُمۡ یَہۡتَدُوۡنَ ﴿۳۲﴾

(الانبیاء: 32)

پہاڑ ہماری زمین پر کیل کی طرح کام کرتے ہیں۔

جیسےکیل ایک چیز کو مضبوطی سے تھام لیتے ہیں اسی طرح پہاڑوں کا بھی یہی کام ہےکہ زمین کو شدید زلزلوں سے بچاتے ہیں اگر پہاڑ نہ ہوں تو زمین جیسے حرکت کر رہی ہے اس پر کوئی چیز نہ بچے۔

آج کی سانئس نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ ایک پہاڑ ہمیں جتنا زمین کے اوپر نظر آتا ہے اس سے 10 سے 15گنا زیادہ زمین کے اندر ہوتا ہے جیساکہ ماوٴنٹ ایوریسٹ 9km زمین کے اوپر ہے اور 125km زمین کے اندر ہے۔

رنگ برنگ پہاڑ

اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً ۚ فَاَخۡرَجۡنَا بِہٖ ثَمَرٰتٍ مُّخۡتَلِفًا اَلۡوَانُہَا ؕ وَمِنَ الۡجِبَالِ جُدَدٌۢ بِیۡضٌ وَّحُمۡرٌ مُّخۡتَلِفٌ اَلۡوَانُہَا وَغَرَابِیۡبُ سُوۡدٌ ﴿۲۸﴾

(فاطر: 28)

یہ بھی قرآن کا بہت بڑا معجزہ ہے یہ بات ثابت کرتی ہے کہ قرآن نعوذباللّٰہ انسانی کلام نہیں بلکہ عالم الغیب خدا کا کلام ہے۔

اس آیت سے یہ پتہ لگا رنگ برنگ مختلف shades کے پہاڑ بھی دنیا میں پائے جاتے ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے تو سنگلاخ بیابان پہاڑیاں ہی دیکھی تھیں اس طرح کے رنگ برنگ پہاڑ آپ نے کبھی نہیں دیکھے تھے۔ اب جب آبادی وسیع ہوئی تو وہ رنگ برنگ پہاڑ دریافت ہوئے۔

(فہیم احمد)

پچھلا پڑھیں

ریجنل جلسہ سالانہ کمپالا ر یجن، یوگنڈا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 ستمبر 2022