• 8 جولائی, 2025

ایک سبق آموزبات

ساتھ دینا اور کام آنا

ایک قابل قدر شخصیت کا حامل شخص بننے کے لئے آپ کے اندر ہمہ وقت ایک نافع الناس وجود بننے کا جذبہ موجزن رہنا ضروری ہے۔ ہر بڑے کام کی ابتدا چھوٹی چھوٹی باتوں کی عادت سے ہوتی ہے جیسے کسی کا سامان اٹھانے میں ساتھ دینا یا کسی کو مصروفیت یا مجبوری میں پانی پلانا یا کافی لا دینا یا پھر کھانا کھلا دینا بھی ساتھ دینے اور کام آنےکے ہی زمرے میں آتا ہے جو آگے چل کر کسی کو خون کا عطیہ دینے تک کی سوچ کو اجاگر کرتا ہے اور دوسرے کےبڑے کاموں میں مدد دینے کی عادت کا پیش خیمہ بن جاتا ہے ۔

(مرسلہ: کاشف احمد)

پچھلا پڑھیں

راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تیری رضا ہو

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اکتوبر 2022