نماز شروع کرنے کی دعا نمبر3
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ سے پوچھاگیا کہ آپ تکبیرتحریمہ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے دوران خاموش رہتے ہیں۔ اس دوران آپؐ کیا پڑھتے ہیں؟حضورؐ نے ان کو یہ دُعا بتائی:
اَللّٰھُمَّ بَاعِدْ بَیْنِی وَ بَیْنَ خَطَایَایَ،کَمَا بَاعَدْتَ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالمَغْرِبِ اَللّٰھُمَّ نَقِّنِیْ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الْاَ بْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ اَللّٰھُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ
(بخاری کتاب الصلٰوۃ)
ترجمہ:-اے اللہ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اس طرح دوری ڈال دے جس طرح تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری ڈال دی ہے۔ اے اللہ! مجھے گناہوں سے اس طرح پاک و صاف کر دے جس طرح سفید کپڑا (دھو کر) گندگی سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ!میرے گناہوں کو پانی،برف اوراولوں سے دھو (کرصاف کر)دے۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ 59-60)
(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)