• 8 جولائی, 2025

ایک سبق آموزبات

خطرہ

جو کوئی خطرہ مول نہیں لیتا وہ در اصل سب کچھ خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ زندہ ہونا موت کے خطرے سے منسلک ہے۔ کوشش کرنا ناکامی سے منسلک ہے۔ زندگی کسی ضمانت کے ساتھ نہیں ہوتی۔ مکمل تحفظ اکثر ایک وہم ہی ہوتا ہے۔ زندگی آسانی کا نام نہیں یہ صرف آج کل کے تاجروںکی اشتہاری مہم ہے جو صرف آپ کو وہ چیزیں خرید لینے پر بھی راضی کر لیتی ہے جن کی آپ کو بالکل بھی ضرورت نہیں ہوتی پہلے خطرے کا جھانسادے کرپھر آپ کو اس سے تحفظ کی لالچ دی جاتی ہے۔ اگر ہر رگڑ پر بلبلا اٹھو گے تو ستاروں کی طرح چمکدار اور روشن کیسے ہو پاؤ گے؟

(مرسلہ: کاشف احمد)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 14؍اکتوبر 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 اکتوبر 2022