• 9 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

نماز تہجد میں پڑھی جانے والی ایک دعا

حضرت شدّادؓ بن اوس کی روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نماز نفل میں یہ دُعا پڑھتے تھے۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْاَلُکَ الْثَّبَاتَ فِیْ الْاَمْرِ وَالْعَزِیْمَۃَ عَلَی الرُّشْدِ وَاَسْاَلُکَ شُکْرَ نِعْمَتِکَ وَحُسْنَ عِبَادَتِکَ وَاَسْاَلُکَ قَلْبًا سَلِیْمًا وَّلِسَانًا صَادِقًا وَّاَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَا تَعْلَمُ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ وَاَسْتَغْفِرُ لَکَ لِمَا تَعْلَمُ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: اے اللہ! مَیں تجھ سے معاملات میں ثباتِ قدم اور رُشد و ہدایت میں (استقامت و) عزیمت کی دُعا مانگتا ہوں۔ مَیں تجھ سے تیری نعمتوں کے شکر اور تیری خوبصورت عبادت کی توفیق چاہتا ہوں۔ مَیں تجھ سے قلبِ سلیم اورسچ کہنے والی زبان کا سوال کرتا ہوں اور تجھ سے ہر اُس خیر کا طلبگار ہوں جو تیرے علم میں ہے،اور ہر اُس شرّ سے پناہ مانگتا ہوں جسے تو جانتا ہے،اور تجھ سے ان سب گناہوں کی بخشش چاہتا ہوں جو تیرے علم میں ہیں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ71)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

حضرت مصلح موعودؓ کا درود پڑھنے کا طریق

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 نومبر 2022