• 11 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

تلاوت قرآن کریم کی دعائیں

حضرت موسیٰ بن ابی عائشہؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص گھر کی چھت پر نماز پڑھ رہا تھا جب اُس نے سورۃ قیامۃ کی آخری آیت پڑھی اَلَیْسَ ذَالِکَ بِقَادِرٍ عَلیٰ اَنْ یُّحْیِیَ الْمَوتٰی تو اُس نے کہا سُبْحَانَکَ۔ اے اللہ !تو پاک ہے اور پھر رو پڑا۔ استفسار پر اُس نے وضاحت کی کہ مَیں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اِس طرح کہتے سنا ہے۔

(ابو داؤد کتاب الصلوٰۃ)

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ85)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

This Week with Huzoor (9؍ستمبر 2022ء)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 نومبر 2022