ذہنی مایوسی اور ذہنی بے چینی کی وجہ اور اس کا حل
حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے ایک موقعہ پر فرمایا: Depression اور Anxiety (ذہنی مایوسی اور ذہنی بے چینی) کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگ دنیاوی اشیاء کے حصول میں بہت زیادہ لگے رہتے ہیں۔ لوگوں کی خواہشات کی ترجیحات بدل گئی ہیں بجائے اس کے کہ لوگ اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے قرب کے حصول میں کوشاں ہوں لوگ دنیاوی اشیاء کے حصول میں لگے رہتے ہیں اور یہی اس depression اور anxiety کی وجہ ہے۔ جب انسان کی خواہشات پوری نہ ہوں اور اسے وہ سب کچھ نہیں ملتا جو اس کا دل چاہتا ہے تو پھر انسان مایوس اور دل شکستہ ہو جاتا ہے۔ پھر یہی مایوسی انسان کو بے چینی کی حالت کی طرف لے جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ اَلَا بِذِکۡرِ اللّٰہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ یعنی اللہ کے ذکر سے ہی دل اطمینان پکڑتے ہیں۔ پس انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ کو یاد کرے۔
(This week with Huzur 5 November 2021)
(مرسلہ: ابو اثمار اٹھوال)