• 4 مئی, 2025

اعلان دعا

مکرم ثوبان شمروز یہ اعلان بھجواتے ہیں۔
خاکسار کے والد مکرم چوہدری خالد محمود باجوہ ابن چوہدری بشیر احمد باجوہ حال مقیم جرمنی مورخہ 8؍نومبر 2022ء سے جرمنی میں زیر علاج ہیں۔

موٴرخہ 8؍نومبر کو انہیں دل کا حملہ ہوا جس کے بعد جرمنی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں انجوپلاسٹی کے دوران دل نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ تب سے تاحال وینٹیلیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق دل بہت زیادہ کمزور ہو گیا ہے۔اس کے ساتھ گردوں کا بھی مسئلہ بن گیا ہے، ڈئلائسز ہو رہے ہیں۔ والد صاحب اس وقت کوما کی حالت میں ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق حالت بہت خراب ہے۔

پیارے آقا حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز اور قارئین کی خدمت دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالی اپنا خاص فضل فرمائے اور خاکسار کے والد محترم کو معجزانہ شفائے کاملہ عطا فرمائے آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی