• 27 اپریل, 2024

پیشگوئی جنگِ عظیم

پیشگوئی جنگِ عظیم
(کلام حضرت مسیح موعودؑ)

یہ نشانِ زلزلہ جو ہو چکا منگل کے دن
وہ تو اِک لقمہ تھا جو تم کو کھلایا ہے نہار

اِک ضیافت ہے بڑی اے غافلو! کچھ دن کے بعد
جس کی دیتا ہے خبر فُرقاں میں رحماں بار بار

فاسقوں اور فاجروں پر وہ گھڑی دُشوار ہے
جس سے قیمہ بن کے پھر دیکھیں گے قیمہ کا بگھار

خوب کھل جائے گا لوگوں پہ کہ دیں کس کا ہے دیں
پاک کر دینے کا تِیرتھ کعبہ ہے یا ہر دوار

وحیٴ حق کے ظاہری لفظوں میں ہے وہ زلزلہ
لیک ممکن ہے کہ ہو کچھ اور ہی قِسموں کی مار

کچھ ہی ہو پر وہ نہیں رکھتا زمانہ میں نظیر
فوقِ عادت ہے کہ سمجھا جائے گا زورِ شمار

یہ جو طاعوں ملک میں ہے اس کو کچھ نسبت نہیں
اُس بلا سے وہ تو ہے اک حشر کا نقش و نگار

وقت ہے توبہ کرو جلدی مگر کچھ رحم ہو
سست کیوں بیٹھے ہو جیسے کوئی پی کر کوکنار

تم نہیں لوہے کے کیوں ڈرتے نہیں اُس وقت سے
جس سے پڑ جائے گی اِک دم میں پہاڑوں میں بغار

وہ تباہی آئے گی شہروں پہ اور دیہات پر
جس کی دنیا میں نہیں ہے مثل کوئی زینہار

(منقول از نوٹ بک حضرت مسیح موعود ؑ)

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین نومبر 2022ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی