حضرت سعد بن ہشامؓ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عائشہؓ کے پاس گیا اور عرض کی کہ اے ام الموٴمنین! مجھے آنحضرتﷺ کے اخلاق کے بارہ میں کچھ بتائیں۔ انہوں نے فرمایا کَانَ خُلُقُہٗ الْقُرْآنَ۔ آپ کے اخلاق قرآن کے عین مطابق تھے۔ کیا آپ قرآن نہیں پڑھتے۔ اللہ تعالیٰ نے آپؐ کے متعلق فرمایا ہے اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْم
(مسند احمد بن حنبل باقی مسند الانصار حدیث نمبر 24460)