توجہ اور اہمیت
یہ بات اہم نہیں کہ آپ کتنے مشہور افراد کے ناموں سے واقف ہیں، بات یہ اہم ہے کہ کتنے نیک نام افراد آپ کے نام سے واقف ہیں۔ اس کے لئے جو محنت اور لگن درکار ہےوہ اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے جو محنت اور لگن آدمی دولت کمانے میں صرف کرتا ہے۔ توجہ اور اہمیت حاصل کرنا انسان کی فطرت میں شامل ہے اور اس جذبہ کی جلد از جلدتسکین کی خاطر وہ کوئی بھی راستہ اختیار کر سکتا ہے۔ پھر چاہے اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی توجہ اور اہمیت کیسی بھی گئی گزری اور عارضی ہو اس کی پرواہ نہیں کرتا۔
(مرسلہ: کاشف احمد)