• 28 اپریل, 2024

چھوٹے کاموں کے لئے دعا کر یں

حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ فرماتے ہیں۔
بعض لوگ جو اللہ کی گو شناخت رکھتے ہیں لیکن پوری شناخت اور عرفان نہیں رکھتے وہ بڑے بڑے اور اہم کاموں کے لئے تو دعا کرتے ہیں لیکن چھوٹے چھوٹے اور معمولی کاموں کے متعلق سمجھتے ہیں کہ ان کے لیے دعا کی کیا ضرورت ہے- انہیں ہم اپنی طاقت اپنے زور بازو سے بجا لا سکتے ہیں……. لیکن دین ہمیں یہ ہدایت دیتا ہے کہ تم اس غلطی میں نہ پڑنا ….اگر جوتی کے ایک تسمے کی ضرورت ہو جو ایک آنہ یا دو آنے میں بازار سے مل جاتا ہے تو تم سمجوکہ جب تک خدا تعالیٰ کا اذن اور منشاء نہ ہو تمہیں وہ تسمہ بھی نہیں مل سکتا اس لئے تم جوتی کا تسمہ بھی اپنے رب سے مانگو اور اس کے لئے اس سے دعا بھی کرو-

(مشعل راہ جلد دوم خطبات فرمودہ 3 جون 1966ء)

پچھلا پڑھیں

مصلح موعود کی یاد میں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 دسمبر 2022